قومی: روزمرہ کے چند قوانین، جن میں اصلاح کی ضرورت ہے۔


 -- وزیراعظم ، اپنے گارڈ کے ھاتھ میں گن دے کر خود نہتا ، اس کے ساتھ چلتا ھے ۔

 ۔۔ لاکھوں روپے کی حفاظت کے لیے بنک 15000 روپے ماھانہ تنخواہ پر گارڈ رکھتا ھے ۔

1 ۔۔ ڈرائیوروں کے اشارے اپنے ھوتے ھیں ۔
رائٹ انڈیکیٹر کا مطلب ھوتا ھے ۔۔۔ کراس کر لو
لیفٹ انڈیکیٹر کا مطلب ھوتا ھے ۔ ابھی کراس نہیں کرو ۔ سامنے سے گاڑی آ رھی ھے
دائیں ، بائیں مڑنے کے لیےھاتھ کا استعمال کرتے ھیں ۔

2 ۔۔ اپنے سے جونیئر کو ترقی دی جاۓ تو فوجی استعفی دے دیتا ھے مگر سینما کی ٹکٹ بلیک کرنے والا صدر بن جاۓ ۔ تو اسے سیلوٹ مارتا ھے ۔

3 ۔۔ ماں ، بہن کی گالیوں کو مذاق سمجھتا ھے ۔ بیوی کی گالی سے چڑ جاتا ھے ۔

4 ۔۔ ان پڑھ قوم کے لیے ٹینکر پہ بچاؤ کی ھدایات انگریزی میں لکھتے ھیں ۔
ھائیلی انفلیمیبل ۔۔

5 ۔۔ سڑک پہلے بناتے ھیں ۔ پھر اسے کھود کر بجلی ، گیس کی لائنیں بچھاتے ھیں ۔

6 ۔۔ جو پورے پاکستان سے مسترد ھو کر ، صرف ایک حلقےسے 10 ووٹوں سے جیت جاۓ ، وہ بھی وزیر اعظم بن سکتا ھے اور جو الیکشن ھی نہ لڑے، منی لانڈرنگ کرےمفرور اشتہاری ہو وہ بھی وزیر خزانہ بن سکتا ھے ۔

7 ۔۔ عدالت میں کیس چلتے رھیں ۔ بندہ پھر بھی صدر اور وزیراعظم کے منصب پہ رہ سکتا ھے

8 ۔۔ جس کو سورت اخلاص نہیں آتی ، وہ وزیر داخلہ بن سکتا ہے اور جسے پورا قرآن حفظ ھے ، وہ دھشت گرد بن سکتا ھے ۔

9 ۔۔ مسجدوں سے بجلی کے بل میں ٹی ۔ وی لائیسنس کی فیس وصول کرتے ھیں ۔ اور ملک کا نام ھے ۔۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان

10۔۔ حادثات میں مرنے ، جلنے والوں کے ورثا کو کروڑوں بانٹ دیں گے ، مگر حادثات کی روک تھام ، سزا جزا اور ایمرجنسی سے نمٹنے پر ٹکہ خرچ نہیں کریں گے ۔

11 ۔۔ خود قرضے پہ قرضہ لیتے رھتے ھیں اور عوام کو بچت اسکیموں کی ترغیبیں دیتے ھیں

12۔۔ کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے انعام دیتے ھیں ، طالب علم کو سکولوں میں کرسیاں بھی میسر نہیں

13 ۔۔ کرمنل اور ان پڑھ لوگ ، ایم پی اے ۔۔ ایم این اے ۔۔ وزیر ۔۔ وزیر اعلی ۔ وزیر اعظم اور صدر بن سکتے ھیں ۔۔۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ، کلرکی اور پیلی ٹیکسیاں ۔۔

Comments