وزیراعلٰی گلگت بلتستان کا دورہ تانگیر


وزیراعلٰی گلگت بلتستان کا دورہ تانگیر، عوام تانگیر کے امینگوں پر پانی پھرگیا
تحریر : ضرب قلم : عباداللہ شاہ
وزیراعلٰی گلگت بلتستان، داریل تانگیر کے منتخب نمائندے، صوبائی حکومت اور پاکستان مسلم لیک ن ایک بار پھر عوام داریل تانگیر کو بے وقوف بناگئی، داریل تانگیر ضلعے کا ایشو گزشتہ کئی سالوں سے ایوانوں میں گونج رہا تھا اور بلا آخر وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی مہربانی سے دم ٹوڑگیا۔ وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کے حالیہ دورہ داریل تانگیر پر عوام یہی امیدیں لگائے بیٹھے تھے کہ عوام داریل تانگیر کا درینہ مطالبہ ضلع داریل تانگیر حل ہوجائے گا لیکن وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے  عوام کے آرمانوں کا گلہ ہی گھونٹ دیا۔۔۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئےوزیر بلدیات فرمان علی نے کہا تھاب کہ عوام داریل تانگیر کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوچکی ہے، کچھ ہی لمحوں میں وزیر اعلٰی گلگت بلتستان داریل تانگیر ضلعے کا اعلان کرینگے۔ داریل تانگیر سے بےروزگاری کا خاتمہ ہوجائےگا۔ عوام کو چھوٹے چھوٹے کاموں سے سینکڑوں میل سفر نہیں کرنا پڑےگا تو ادھر وزیر جنگلات عمران وکیل نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ عوام داریل تانگیر کا درینہ مطالبہ حل ہوگیا ہے، وزیر اعلی گلگت بلتستان چند ہی لمحوں میں ضلعے کا اعلان کرینگے۔
گزشتہ ماہ وزیر جنگلات عمران وکیل نے کوہ نور نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلٰی اپنے دورے میں داریل تانگیر ضلعے کا اعلان کرینگے اور وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن  حیدر خان نے ہمالیہ ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے بڑے فخر کے ساتھ کہا تھا کہ عوام داریل تانگیر کو ضلع مبارک ہو۔ اور ایسی بےحساب خبریں کئی اخبارات کی زینتیں بن چکی تھی۔
آج وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے دیکھتے ہی دیکھتے پھنترا بدل کر عوام میں نہ صرف مایوسی بھر دی بلکہ ذہنی اذیت میں بھی مبتلاکردیا۔ حیرانگی اس بات کی نہیں کہ داریل تانگیر ضلع کیوں نہیں بنتا بلکہ حیرانگی اس بات کی ہےکہ داریل تانگیر کے منتخب نمائندے جوکہ رولنگ پارٹی کے منسٹرز ہے کو اتنا بھی علم نہیں کہ وزیر اعلی اپنے دورے میں داریل تانگیر ڈسٹرک کا اعلان بھی کرنے والے ہیں یا نہیں؟؟؟؟
عوام میں گہری مایوسی کے ساتھ ساتھ بہت غصہ بھی پایاجاتا ہے کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے ایک بار پھر نہ صرف داریل تانگیر کو نظر انداز کیا بلکہ دشمنی کا بھی ثبوت دیا۔ وزیر اعلی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم تانگیر کو پریس یا لندن جیسا ماڈل بنائنگے،،،، جناب محترم آپ پہلے عوام کو ان کے بنیادی حقوق تو دےدو بعد میں پریس یا لندن بناوگے۔ ہزاروں کی تعداد میں جمع لوگوں کا جذبہ عروج پر تھا اور اس امید کے ساتھ ہاتھوں میں اٹھائے پرچم ہلا ہلا کر نعرے لگا رہے تھے کہ کب وزیراعلٰی گلگت بلتستان کے منہ سے لفظ ضلع داریل تانگیر نکلے لیکن اس کے منہ سے الفاظ مایوس کن نکلے تو عوام  بھی جلسہ گاہ سے باہر کا رخ کرنے لگے۔ عوام کے چہروں پر اداسی چھائی ہوئی تھی اور وزیر اعلٰی میں اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ وہ جلسہ گاہ میں رُک سکے۔  اب دیکھنا یہ ہیکہ عوام داریل تانگیر کا کیا درعمل سامنے آتا
ہے،،؟؟؟؟؟؟؟
Ibad ullah shah

Comments