سیاح کی زمہ داریاں


سیاح کی زمہ داریاں
آج کل سوشل میڈیا پر بائکاٹ مری کی مہم زورشور سے جاری ھے. ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملی جس میں مہمانوں کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ھے. اب لوگ مری کے بجاۓ گلگت بلتستان کا روخ کرنا پسند کرتے ھیں. اس سے صاف ظاہر ھورہا ھے کہ اس سال گلگت بلتستان میں پہلے کے نسبت زیادہ رش ھوگا. واقعی گلگت بلتستان کے لوگ بہت مہمان نواز ھیں کوشش کرتے ھیں کہ سیاحوں کو ہر لحاظ سے فسلٹیٹ کیا جاۓ. وہاں پر معقول قیمت میں رہایش ملتی ھے. لوگ باغات میں جاکے موسمی پھل سے خود کو لطف اندوز کرتے ھیں. وہاں کے زمیندار خود مہمانوں کو مفت موسمی پھل پیش کرتے ھیں. وہاں کا ہر بندہ یہ اپنا فرض سمجھتا ھے کہ آنے والے مہمان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے. اس کے ساتھ ساتھ آنے والے سیاح کی بھی زمہ داری ھے کہ وہاں کے لوگوں کے جو ثقافتی اقدار ھیں ان کا خاص خیال رکھیں. ہر انسان کو اپنی عزت عزیز ھوتی ھے. لوگ وہاں جاکے الٹے پلٹے چیزوں کی ڈمانڈ کرتے ھیں. لازمی نہیں کہ جو برائی کے سامان آپ کو شہروں میں آسانی سے میسر ھو وہ وہاں پر بھی میسر ھوں. لوگ جاکے وہاں شراب اور دوسرے غیر اخلاقی چیزوں کی طلب کرتے ھیں جس کو وہاں کے لوگ برا سمجھتے ھیں. غیر اخلاقی حرکات و سکنات سے اجتناب کریں. یہ خیال رکھیں کہ آپ بھی ایسے گھرانے سے تعلق رکھتے ھیں جس گھر میں ماں بہنیں بھی رہتی ھیں. پچھلے سال بندہ حقیر خود عطا آباد جھیل کی طرف اپنے ایک کزن کے ساتھ جارہا تھا KKH پہ جو ٹنلز بنی ھیں وہاں پہ کچھ لاھور سے آۓ ھوے ٹورسٹ جن کے ساتھ ایک لڑکی بھی تھی کو غیر مہزب اور غیر اخلاقی حرکتیں کرتے دیکھ کر ھم نے گاڈی روک  کےان کو سمجھایا تو کہنے لگے بھائی ھم انجوائی کرنے آۓ ھیں. بھائی انجوائی کا کیا مطلب کہ آپ ہر جگہ غیر اخلاقی حرکتیں کریں. لوگ وہاں جاکے غیر ضروری فوٹوگرفی کرتے ھیں جن کو لوکلز ٹھیک نہیں سمجھتے. دوسری بات یہ ھے کہ صاف ستھرائی کا خیال رکھنا آپ لوگوں پر بھی فرض ھے. علاقے کے حسن کو برقرار رکھنے میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ آپ بھی اپنا فرض ادا کریں. آپ وہاں مہمان بن کے جاۓ, مہمان نوازی خوب ملگی. یہ یاد رکھنا ہر بندہ اپنے علاقے اور ماں باپ کا سفیر ھوتا ھے. آپ کے اٹھنے بیٹھنے سے ہر کوئی یہ اندازہ لگا سکتا ھے کہ آپ کیسے گھرانے سے  علاقے سےتعلق رکھتے ھیں اور آپ کی تربیت کیسےکھرانے اور آغوش میں ھوئی ھے. آپ لوگوں سے گزراش ھے کہ جہاں بھی جاۓ آپ لوگوں کی جو اخلاقی زمہ داریاں ھیں وہ ادا کریں اور  ایک اچھا انسان ھونے کا ثبوت دیں. شکریہ 
مہر علی شہاب.

Comments