گلگت (پ۔ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ میرٹ کی نام نہاد دعوے دار حکومت میرٹ کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ کارڈیک ہاسپٹل کے پراجیکٹ میں خلافِ ضابطہ بغیر کسی ٹیسٹ انٹرویو کے گریڈ ون سے گریڈ 18 تک کی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں.اگر ان تقرریوں کو کالعدم کر کے باقاعدہ قانونی طریقے سے مشتہر نہیں کیا گیا تو پیپلز پارٹی اس ناانصافی کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور چور دروازوں سے منظور نظر افراد کو نوازنے کا سلسلہ ترک کر دے۔صوبائی حکومت اپنی وفاقی قیادت کے انجام سے سبق حاصل کرے اگر ان کی یہی روش جاری رہی تو عنقریب انکا انجام بھی اپنے نااہل قائدین جیسا ہوگا۔صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے تمام محکموں کو لیگی متوالوں سے بھرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔گلگت بلتستان کی تاریخ میں اتنی ریکارڈ توڑ کرپشن کبھی نہیں ہوئی۔پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والے خود گردن تک کرپشن کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں۔صوبائی حکومت کی اب تک کی کارکردگی گلگت بلتستان کے وسائل لوٹنے اور ٹھیکوں کی بندر بانٹ کے سوا کچھ نہیں.گلگت,سکردو اور دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبر کیا ہوا ہے اور صوبائی حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے.پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے نئے عزم و جزبے کے ساتھ میدان میں موجود ہے اور صوبائی حکومت کو عوام کے حقوق غصب نہیں کرنے دینگے.پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی نوجوان نسل سے ناانصافی نہیں ہونے دے گی اور ان کے حقوق کے لئے ہمہ وقت جدوجہد کرتی رہے گی
Comments
Post a Comment